سنن الدارقطني
كتاب الحدود والديات وغيره— حدود کا بیان
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ باب: حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
حدیث نمبر: 3497
نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ مِنْ أَصْلِهِ ، نَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَمَّادٍ الْقَلانِسِيُّ ، نَا آدَمُ ، نَا شُعْبَةُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الدَّابَّةُ جُرْحُهَا جُبَارٌ ، وَالْبِئْرُ جُبَارٌ ، وَالْمَعْدِنُ جُبَارٌ ، وَالرِّجْلُ جُبَارٌ ، وَفِي الرِّكَازِ الْخُمُسُ " ، كَذَا قَالَ : وَالرِّجْلُ جُبَارٌ " ، وَهُوَ وَهْمٌ ، وَلَمْ يُتَابِعْهُ عَلَيْهِ أَحَدٌ عَنْ شُعْبَةَ.محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جانور کا زخمی کرنا رائیگاں جائے گا، کنویں میں گر کر مرنے والے کا خون رائیگاں جائے گا، معدنیات کی کان میں دب کر مرنے والے کا خون رائیگاں جائے گا، (جانور کے) پاؤں مارنے سے مرنے والے کا خون رائیگاں جائے گا، رکاز میں پانچویں حصے کی ادائیگی لازم ہو گی۔“ راوی نے اسی طرح (جانور کے) پاؤں مارنے کا ذکر کیا ہے، لیکن یہ وہم ہے، شعبہ سے اس لفظ کے منقول ہونے میں کسی نے اس کی متابعت نہیں کی ہے۔