سنن الدارقطني
كتاب الحدود والديات وغيره— حدود کا بیان
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ باب: حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
حدیث نمبر: 3490
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، نَا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، عَنْ عَبْدَةَ بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " دِيَةُ الأَصَابِعِ سَوَاءٌ ، الْيَدَيْنِ وَالرِّجْلَيْنِ ، عَشْرٌ عَشْرٌ مِنَ الإِبِلِ ، أَوْ عَدْلُهَا مِنَ الذَّهَبِ وَالْوَرِقِ " .محمد محی الدین
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تمام انگلیوں کی دیت برابر ہو گی، خواہ ہاتھوں کی (انگلیاں ہوں) یا پاؤں کی (انگلیاں ہوں، ان میں ہر ایک کی دیت) دس دس اونٹ یا سونے چاندی کے حساب سے (دس اونٹوں کی) قیمت ہو گی۔“