سنن الدارقطني
كتاب الحدود والديات وغيره— حدود کا بیان
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ باب: حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
حدیث نمبر: 3489
نَا ابْنُ صَاعِدٍ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، قَالا : نَا أَبُو الأَشْعَثِ ، نَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ ، نَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ مَسْرُوقِ بْنِ أَوْسٍ ، عَنْ أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " قَضَى فِي الأَصَابِعِ عَشْرًا عَشْرًا " ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو الأَشْعَثِ ، وَلَيْسَ هُوَ عِنْدِي بِمَحْفُوظٍ عَنْ قَتَادَةَ ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.محمد محی الدین
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انگلیوں کے بارے میں یہ فیصلہ دیا تھا: ”(ان کی دیت) دس دس اونٹ ہو گی۔“ اسے نقل کرنے میں ابواشعث نامی راوی منفرد ہیں اور میرے نزدیک یہ قتادہ سے نقل کرنے میں محفوظ نہیں ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔