سنن الدارقطني
كتاب الحدود والديات وغيره— حدود کا بیان
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ باب: حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَبُو الأَزْهَرِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ . ح وَنا أَبُو بَكْرٍ ، أَيْضًا نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ رَاشِدٍ ، نَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، قَالا : نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ غَالِبٍ التَّمَّارِ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ ، عَنْ مَسْرُوقِ بْنِ أَوْسٍ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، " قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الأَصَابِعِ بِعَشْرٍ عَشْرٍ " ، وَقَالَ النَّضْرُ : أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " قَضَى فِي الأَصَابِعِ عَشْرًا عَشْرًا مِنَ الإِبِلِ " . كَذَا رَوَاهُ سَعِيدٌ عَنْ غَالِبٍ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ ، وَخَالَفَهُ شُعْبَةُ ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، وَعَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، وَخَالِدُ بْنُ يَحْيَى ، فَرَوَوْهُ عَنْ غَالِبٍ عَنْ مَسْرُوقِ بْنِ أَوْسٍ عَنْ أَبِي مُوسَى ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَلَمْ يَذْكُرُوا حُمَيْدًا ، وَذَكَرَ شُعْبَةُ فِيهِ سَمَاعَ غَالِبٍ مِنْ مَسْرُوقٍ.سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انگلیوں میں دیت دس دس کی ادائیگی کا فیصلہ دیا تھا۔ نضر نامی راوی نے اپنی روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انگلیوں میں دس دس اونٹوں کی ادائیگی کا فیصلہ دیا تھا۔ سعید نے غالب کے حوالے سے حمید سے اسی طرح نقل کیا ہے۔ شعبہ نے اسماعیل، علی اور خالد نے اس سے مختلف نقل کیا ہے، انہوں نے غالب کے حوالے سے، مسروق کے حوالے سے سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث نقل کی ہے، انہوں نے حمید نامی راوی کا ذکر نہیں کیا۔ شعبہ نے اس میں یہ ذکر کیا ہے کہ غالب نے مسروق سے احادیث کا سماع کیا ہے۔