سنن الدارقطني
كتاب الحدود والديات وغيره— حدود کا بیان
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ باب: حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ قَطَنٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا مَعْمَرٌ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، " كَتَبَ لَهُمْ كِتَابًا : فِي الْمُوضِحَةِ خَمْسٌ مِنَ الإِبِلِ ، وَفِي الْمَأْمُومَةِ ثُلُثُ الدِّيَةِ ، وَفِي الْمُنَقِّلَةِ خَمْسُ عَشْرَةَ ، وَفِي الْعَيْنِ خَمْسُونَ مِنَ الإِبِلِ ، وَفِي الأَنْفِ إِذَا أُوعِيَ جَدْعُهُ الدِّيَةُ كَامِلَةٌ ، وَفِي السِّنِّ خَمْسٌ مِنَ الإِبِلِ ، وَفِي الرِّجْلِ خَمْسُونَ ، وَفِي كُلِّ إِصْبَعٍ مِمَّا هُنَالِكَ مِنْ أَصَابِعِ الْيَدَيْنِ وَالرِّجْلَيْنِ عَشْرٌ عَشْرٌ " .عبداللہ بن ابوبکر اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں (خط تحریر کروا کر دیا): ”موضحہ زخم میں پانچ اونٹوں کی ادائیگی لازم ہو گی، مامومہ میں ایک تہائی دیت لازم ہو گی، منقلہ میں پندرہ اونٹوں کی ادائیگی لازم ہو گی، آنکھ میں پچاس اونٹوں کی ادائیگی لازم ہو گی، جب ناک کو ہان سے کاٹ دیا جائے، تو اس میں مکمل دیت کی ادائیگی لازم ہو گی، دانت کی دیت پانچ اونٹ ہو گی، پاؤں کی پچاس اونٹ ہو گی، ہاتھ اور پاؤں کی تمام انگلیوں میں سے ہر ایک کی دیت دس، دس اونٹ ہو گی۔“