سنن الدارقطني
كتاب الحدود والديات وغيره— حدود کا بیان
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ باب: حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ صَفْوَانَ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، نَا أَبُو صَالِحٍ الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، " كَتَبَ لَهُ إِذْ وَجَّهَهُ إِلَى الْيَمَنِ : فِي الأَنْفِ إِذَا اسْتُوعِبَ جَدْعُهُ الدِّيَةُ كَامِلَةٌ ، وَالْعَيْنُ نِصْفُ الدِّيَةِ ، وَالرِّجْلُ نِصْفُ الدِّيَةِ ، وَالْمَأْمُومَةُ ثُلُثُ الدِّيَةِ ، وَالْمُنَقِّلَةُ خَمْسُ عَشْرَةَ مِنَ الإِبِلِ ، وَالْمُوضِحَةُ خَمْسٌ مِنَ الإِبِلِ ، وَفِي كُلِّ إِصْبَعٍ مِمَّا هُنَالِكَ عَشْرٌ مِنَ الإِبِلِ " .ابوبکر بن محمد اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب انہیں یمن بھیجا، تو انہیں مکتوب میں یہ لکھا تھا: ”جب ناک کو ہان سے کاٹ دیا جائے، تو اس میں مکمل دیت کی ادائیگی لازم ہو گی، آنکھ (ضائع کرنے پر) نصف دیت کی ادائیگی لازم ہو گی، پاؤں میں نصف دیت کی ادائیگی لازم ہو گی، جائفہ زخم میں ایک تہائی دیت کی ادائیگی لازم ہو گی، مامومہ زخم میں ایک تہائی دیت کی ادائیگی لازم ہو گی، منقلہ زخم میں پندرہ اونٹوں کی ادائیگی لازم ہو گی، موضحہ زخم میں پندرہ اونٹوں کی ادائیگی لازم ہو گی، یہاں سے لے کر وہاں تک (تمام انگلیوں میں سے ہر ایک) کی دیت دس اونٹ ہو گی۔“