سنن الدارقطني
كتاب الحدود والديات وغيره— حدود کا بیان
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ باب: حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَاشِدٍ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، " فِي الدَّامِيَةِ بَعِيرٌ ، وَفِي الْبَاضِعَةِ بَعِيرَانِ ، وَفِي الْمُتَلاحِمَةِ ثَلاثَةٌ مِنَ الإِبِلِ ، وَفِي السِّمْحَاقِ أَرْبَعٌ ، وَفِي الْمُوضِحَةِ خَمْسٌ ، وَفِي الْهَاشِمَةِ عَشْرٌ ، وَفِي الْمُنَقِّلَةِ خَمْسُ عَشْرَةَ ، وَفِي الْمَأْمُومَةِ ثُلُثُ الدِّيَةِ ، وَفِي الرَّجُلِ يُضْرَبُ حَتَّى يَذْهَبَ عَقْلُهُ الدِّيَةُ كَامِلَةٌ ، أَوْ يُضْرَبُ حَتَّى يَغْنَ وَلا يُفْهَمَ الدِّيَةُ كَامِلَةٌ ، أَوْ حَتَّى يُنَحَ فَلا يُفْهَمَ الدِّيَةُ كَامِلَةٌ ، وَفِي جَفْنِ الْعَيْنِ رُبْعُ الدِّيَةِ ، وَفِي حَلَمَةِ الثَّدْيِ رُبْعُ الدِّيَةِ " .سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”دامیہ، میں ایک اونٹ کی ادائیگی لازم ہو گی، باضعہ، میں دو اونٹوں کی ادائیگی لازم ہو گی، متلاحمہ، میں تین اونٹوں کی ادائیگی لازم ہو گی، سمحاق، میں چار اونٹوں کی ادائیگی لازم ہو گی، موضحہ، میں پانچ اونٹوں کی ادائیگی لازم ہو گی، ہاشمہ، میں دس اونٹوں کی ادائیگی لازم ہو گی، منقلہ، میں پندرہ اونٹوں کی ادائیگی لازم ہو گی، مامومہ، میں (جان کی دیت کے) تہائی حصے کی ادائیگی لازم ہو گی۔ جب کسی شخص کو مارنے کے نتیجے میں اس کی عقل رخصت ہو جائے، تو اس میں مکمل دیت کی ادائیگی لازم ہو گی، جب کسی شخص کو مارنے کے نتیجے میں اس کی یہ حالت ہو کہ وہ ناک سے آواز نکال کر یوں بولتا ہو کہ اس کی بات کی سمجھ نہ آتی ہو، تو اس میں مکمل دیت کی ادائیگی لازم ہو گی۔ اگر (اس ضرب کے نتیجے میں) وہ کھانس کر (یا ہچکی لے کر) یوں بولتا ہو کہ اس کی بات سمجھ نہ آتی ہو، تو اس صورت میں مکمل دیت کی ادائیگی لازم ہو گی۔ آنکھ کا پپوٹا زخمی کرنے کی صورت میں ایک چوتھائی دیت کی ادائیگی لازم ہو گی۔ پستان کا سرا زخمی کرنے کی صورت میں ایک چوتھائی دیت کی ادائیگی لازم ہو گی۔“