سنن الدارقطني
كتاب الحدود والديات وغيره— حدود کا بیان
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ باب: حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
نَا نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ ، نَا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، نَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " كَانَ فِي بَنِي إِسْرَائِيلَ الْقِصَاصُ ، وَلَمْ يَكُنْ فِيهِمُ الدِّيَةُ ، فَقَالَ اللَّهُ تَعَالَى لِهَذِهِ الأُمَّةِ : كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِصَاصُ فِي الْقَتْلَى الْحُرُّ بِالْحُرِّ وَالْعَبْدُ بِالْعَبْدِ وَالأُنْثَى بِالأُنْثَى فَمَنْ عُفِيَ لَهُ مِنْ أَخِيهِ شَيْءٌ سورة البقرة آية 178 ، قَالَ : فَالْعَفْوُ أَنْ يَقْبَلَ الدِّيَةَ فِي الْعَمْدِ ، وَ ذَلِكَ تَخْفِيفٌ مِنْ رَبِّكُمْ وَرَحْمَةٌ سورة البقرة آية 178 أَنْ يَقْبَلُوا الدِّيَةَ فِي الْعَمْدِ ، فَاتِّبَاعٌ بِالْمَعْرُوفِ سورة البقرة آية 178 يَتِّبِعُ ذَا بِالْمَعْرُوفِ ، وَيُؤَدِّي ذَا بِإِحْسَانٍ " .سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: بنی اسرائیل میں قصاص کا حکم تھا، ان میں دیت کا حکم نہیں تھا۔ تو اللہ نے اس امت سے یہ فرمایا: ”مقتولین کے بارے میں تم پر قصاص کا حکم مقرر کیا گیا ہے، آزاد کے بدلے میں آزاد کو، غلام کے بدلے میں غلام کو، عورت کے بدلے میں عورت کو قتل کر دیا جائے گا، اور جس شخص کو اس کے بھائی کی طرف سے معاف کر دیا جائے۔“ یہاں معاف کرنے سے مراد یہ ہے کہ دوسرا شخص قتل عمد کے مقدمے میں دیت قبول کرنے پر تیار ہو جائے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ”یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے تخفیف ہے۔“ یعنی یہ اس حکم کے مقابلے میں تخفیف ہے جو تم سے پہلے لوگوں پر عائد کیا گیا تھا۔ تو اللہ تعالیٰ نے تمہیں اس کے حوالے سے تخفیف عطا کی ہے۔ تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہیں یہ تخفیف ملی ہے۔ تم قتل عمد کے مقدمے میں دیت لے لو۔ (اس نے فرمایا) تو تم مناسب طریقے سے پیروی کرو، یعنی مناسب طریقے سے اس کے پیچھے جاؤ اور احسان کے ساتھ اسے ادا کرو۔