سنن الدارقطني
كتاب الحدود والديات وغيره— حدود کا بیان
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ باب: حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
حدیث نمبر: 3443
نَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ شَيْبَةَ ، حَدَّثَنِي مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا أَبُو أُوَيْسٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُوَيْسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ ، عَنْ عَمِّهِ وَكَانَ قَدْ شَهِدَ بَدْرًا ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِذَا زَنَتِ الأَمَةُ فَاجْلِدُوهَا ، ثُمَّ إِذَا زَنَتِ الأَمَةُ فَاجْلِدُوهَا ، ثُمَّ إِذَا زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا ، ثُمَّ بِيعُوهَا وَلَوْ بِضَفِيرٍ " .محمد محی الدین
عباد بن تمیم اپنے چچا، جو غزوہ بدر میں شریک ہوئے ہیں، کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب کوئی کنیز زنا کا ارتکاب کرے، تو اسے کوڑے مارو، اگر وہ دوبارہ زنا کا ارتکاب کرے، تو اسے کوڑے مارو، اگر وہ پھر اس کا ارتکاب کرے، تو اسے کوڑے مارو، اور پھر اسے فروخت کرو، خواہ ایک رسی (کے عوض میں فروخت کرو)۔“