سنن الدارقطني
كتاب الحدود والديات وغيره— حدود کا بیان
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ باب: حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
حدیث نمبر: 3440
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا أَبُو مَعْمَرٍ الْقَطِيعِيُّ ، نَا هِشَامٌ ، وَحَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، قَالَ : لَقِيتُ خَالِي فَقُلْتُ : أَيْنَ تُرِيدُ ؟ ، قَالَ : " بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةَ أَبِيهِ ، فَأَمَرَنِي أَنْ أَضْرِبَ عُنُقَهُ " ، زَادَ حَفْصٌ : " وَآتِيهِ بِرَأْسِهِ ".محمد محی الدین
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میری اپنے ماموں سے ملاقات ہوئی، میں نے دریافت کیا: ”آپ کہاں جا رہے ہیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک ایسے شخص کی طرف بھیجا ہے، جس نے اپنے باپ کی بیوی کے ساتھ شادی کر لی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ ہدایت کی ہے کہ میں اس کی گردن اڑا دوں۔“ حفص نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”میں اس کا سر لے کر نبی کی خدمت میں آؤں۔“