سنن الدارقطني
كتاب الحدود والديات وغيره— حدود کا بیان
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ باب: حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
حدیث نمبر: 3438
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا عِيسَى بْنُ أَبِي عِمْرَانَ الرَّمْلِيُّ ، نَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، نَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَنْ تَطَبَّبَ وَلَمْ يُعْلَمْ مِنْهُ الطِّبُّ قَبْلَ ذَلِكَ ، فَهُوَ ضَامِنٌ " .محمد محی الدین
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کسی کا علاج کرے اور وہ معالج نہ ہو (اور اس کے علاج کی وجہ سے مریض کو نقصان ہو)، تو وہ شخص تاوان ادا کرے گا۔“