سنن الدارقطني
كتاب الحدود والديات وغيره— حدود کا بیان
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ باب: حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، نَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، نَا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أَيْمَنَ مَوْلَى ابْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ سُبَيْعٍ ، أَوْ تَبِيعٍ ، عَنْ كَعْبٍ ، قَالَ : " مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ ثُمَّ صَلَّى الْعِشَاءَ الآخِرَةَ وَصَلَّى بَعْدَهَا أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ فَأَتَمَّ رُكُوعَهُنَّ وَسُجُودَهُنَّ ، وَيَعْلَمُ مَا يَقْتَرِئُ فِيهِنَّ كُنَّ لَهُ بِمَنْزِلَةِ لَيْلَةِ الْقَدْرِ " ، أَسْنَدَهُ عَطَاءٌ ، عَنْ أَيْمَنَ مَوْلَى ابْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ سُبَيْعٍ أَوْ تَبِيعٍ ، وَأَيْمَنُ هَذَا هُوَ الَّذِي يَرْوِي عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّ ثَمَنَ الْمِجَنِّ دِينَارٌ ، وَهُوَ مِنَ التَّابِعِينَ ، وَلَمْ يُدْرِكْ زَمَانَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَلا الْخُلَفَاءِ بَعْدَهُ.سیدنا کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”جو شخص اچھی طرح وضو کرنے کے بعد عشاء کی نماز ادا کرے اور اس کے بعد چار رکعت (نوافل) ادا کرے، جن میں رکوع اور سجدے مکمل ادا کرے اور وہ یہ جانتا ہو کہ وہ ان میں کیا پڑھ رہا ہے، تو اس کو شب قدر میں یہ رکعات ادا کرنے کا ثواب ملے گا۔“ اس روایت کو عطاء نے ایمن کے حوالے سے، سیع یاتبیع کے حوالے سے نقل کیا ہے، ایمن نامی راوی وہی ہیں، جنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے: (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں) ڈھال کی قیمت ایک دینار تھی، یہ تابعین کے طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آنے والے خلفاء کا زمانہ نہیں پایا۔