سنن الدارقطني
كتاب الحدود والديات وغيره— حدود کا بیان
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ باب: حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
حدیث نمبر: 3412
ثنا ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، نَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو الْحَضْرَمِيِّ ، قَالَ : أَتَيْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بِغُلامٍ لِي ، فَقُلْتُ : يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ، اقْطَعْ هَذَا ، قَالَ : " وَمَا شَأْنُهُ ؟ ، قُلْتُ : سَرَقَ مَرْآةً لامْرَأَتِي خَيْرٌ مِنْ سِتِّينَ دِرْهَمًا ، قَالَ : خَادِمُكُمْ سَرَقَ مَتَاعَكُمْ ، لا قَطْعَ عَلَيْهِ " .محمد محی الدین
عبداللہ بن عمرو حضرمی بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس اپنے غلام کو لے کر آیا، میں نے کہا: ”اے امیر المؤمنین! اس کا ہاتھ کٹوا دیں۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: ”اس نے کیا کیا ہے؟“ میں نے کہا: ”اس نے میری بیوی کا آئینہ چوری کیا ہے، جو ساٹھ درہم سے زیادہ قیمت کا تھا۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تمہارے خادم نے تمہارا سامان چوری کیا ہے، اس کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔“