سنن الدارقطني
كتاب الحدود والديات وغيره— حدود کا بیان
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ باب: حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْفَلاسُ ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، نَا أَبُو هِلالٍ الرَّاسِبِيُّ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " قَطَعَ فِي شَيْءٍ قِيمَتُهُ خَمْسَةُ دَرَاهِمَ " ، قَالَ أَبُو هِلالٍ : فَقَالُوا لِي : إِنَّ ابْنَ أَبِي عَرُوبَةَ ، يَقُولُ : هُوَ عَنْ أَنَسٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ ، قَالَ : فَلَقِيتُ هِشَامًا الدَّسْتُوَائِيَّ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ ، فَقَالَ : هُوَ عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . قَالَ أَبُو هِلالٍ : " فَإِنْ لَمْ يَكُنْ عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَهُوَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَوْ عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ.سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایسی چیز (کی چوری) پر ہاتھ کٹوا دیا تھا، جس کی قیمت پانچ درہم تھی۔ ابوہلال نامی راوی بیان کرتے ہیں: بعض محدثین نے مجھے یہ بتایا: ابن ابوعروبہ نے اس روایت کو سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے، میری ملاقات بعد میں ہشام سے ہوئی، میں نے ان کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا، تو انہوں نے فرمایا: یہ قتادہ کے حوالے سے، سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے۔ ابوہلال فرماتے ہیں: اگر یہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول نہ ہو، تو یہ یا نبی کریم سے منقول ہے یا سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے ہو گی۔