سنن الدارقطني
كتاب الحدود والديات وغيره— حدود کا بیان
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ باب: حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
نَا الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سَعِيدٍ الرَّهَاوِيُّ ، نَا الْعَبَّاسُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّه ِبْنِ يَحْيَى الرَّهَاوِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ سِنَانٍ ، نَا أَبِي ، نَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : " أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَارِقٍ فَقَطَعَ يَدَهُ ، ثُمَّ أُتِيَ بِهِ قَدْ سَرَقَ فَقَطَعَ رِجْلَهُ ، ثُمَّ أُتِيَ بِهِ قَدْ سَرَقَ فَقَطَعَ يَدَهُ ، ثُمَّ أُتِيَ بِهِ قَدْ سَرَقَ فَقَطَعَ رِجْلَهُ ، ثُمَّ أُتِيَ بِهِ قَدْ سَرَقَ فَأَمَرَ بِهِ فَقُتِلَ " ،.سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک چور کو لایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا ہاتھ کٹوا دیا، اسے دوبارہ چوری کے جرم میں لایا گیا، تو آپ نے اس کا ایک پاؤں کٹوا دیا، اسے پھر چوری کے جرم میں لایا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا دوسرا ہاتھ بھی کٹوا دیا، اسے پھر چوری کے جرم میں لایا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا (دوسرا) پاؤں بھی کٹوا دیا، اسے پھر چوری کے جرم میں لایا گیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت اسے قتل کر دیا گیا۔