سنن الدارقطني
كتاب الحدود والديات وغيره— حدود کا بیان
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ باب: حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
حدیث نمبر: 3346
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ ، نَا يُونُسُ ، نَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ ، وَابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، " أَنَّهُ جَلَدَ رَجُلا وَجَدَ مِنْهُ رِيحَ الْخَمْرِ الْحَدَّ تَامًّا " .محمد محی الدین
سائب بن یزید بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو کوڑے لگوائے اور مکمل حد (یعنی اسی کوڑے لگوائے)، اس شخص سے انہیں شراب کی بو آئی تھی۔