سنن الدارقطني
كتاب الحدود والديات وغيره— حدود کا بیان
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ باب: حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
حدیث نمبر: 3343
نَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ أَبُو حَامِدٍ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، نَا شَرِيكُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ سَعِيدٍ ، قَالَ : قَالَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ : " لا أَجِدُ أَحَدًا يُصِيبُ حَدًّا فَأُقِيمُهُ عَلَيْهِ فَيَمُوتُ فَأَرَى أَنِّي أَدِيهِ ، إِلا صَاحِبَ الْخَمْرِ ، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يُسِنَّ فِيهِ شَيْئًا " .محمد محی الدین
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جو شخص قابل حد جرم کا ارتکاب کرے اور میں اس پر حد جاری کروں اور اس وجہ سے وہ مر جائے، تو میں یہ سمجھتا ہوں کہ مجھے اس کی دیت ادا کرنی ہو گی، سوائے اس شخص کے جس پر شراب پینے کی حد جاری ہوئی ہو، کیونکہ اس بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ بھی (باقاعدہ) مقرر نہیں کی۔“