سنن الدارقطني
كتاب الحدود والديات وغيره— حدود کا بیان
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ باب: حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الطَّبَرِيُّ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ سَعِيدٍ الْكِسَائِيُّ ، نَا عُمَرُ بْنُ هَارُونَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، وَالأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ : " أَرْبَعٌ لَيْسَ بَيْنَهُنَّ وَبَيْنَ أَزْوَاجِهِنَّ لِعَانٌ : الْيَهُودِيَّةُ تَحْتَ الْمُسْلِمِ ، وَالنَّصْرَانِيَّةُ تَحْتَ الْمُسْلِمِ ، وَالْحُرَّةُ تَحْتَ الْعَبْدِ ، وَالأَمَةُ تَحْتَ الْحُرِّ " ،.عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (اور ان کے اپنے قول کے طور پر نقل کیا ہے، انہوں نے اسے مرفوع حدیث کے طور پر نقل نہیں کیا)۔ ایک اور سند کے ہمراہ یہ منقول ہے: سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”چار طرح کی خواتین اور ان کے شوہروں کے درمیان لعان نہیں ہو گا: وہ یہودی عورت جو کسی مسلمان کی بیوی ہو، وہ عیسائی عورت جو کسی مسلمان کی بیوی ہو، وہ آزاد عورت جو کسی غلام کی بیوی ہو، اور وہ کنیز جو کسی آزاد شخص کی بیوی ہو۔“