سنن الدارقطني
كتاب الحدود والديات وغيره— حدود کا بیان
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ باب: حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ الزَّعْفَرَانِيُّ ، نَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدِ بْنِ قُتَيْبَةَ الرَّمْلِيُّ ، نَا ضَمْرَةُ بْنُ رَبِيعَةَ ، عَنِ ابْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " أَرْبَعٌ مِنَ النِّسَاءِ لا مُلاعَنَةَ بَيْنَهُمُ : النَّصْرَانِيَّةُ تَحْتَ الْمُسْلِمِ ، وَالْيَهُودِيَّةُ تَحْتَ الْمُسْلِمِ ، وَالْمَمْلُوكَةُ تَحْتَ الْحُرِّ ، وَالْحُرَّةُ تَحْتَ الْمَمْلُوكِ " ، وَهَذَا عُثْمَانُ بْنُ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفُ الْحَدِيثِ جِدًّا ، وَتَابَعَهُ يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ أَيْضًا ، وَرُوِيَ عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، وَابْنِ جُرَيْجٍ وَهُمَا إِمَامَانِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَوْلَهُ ، وَلَمْ يَرْفَعَاهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”چار طرح کی خواتین (اور ان کے شوہروں کے درمیان) لعان نہیں ہو گا: وہ عیسائی عورت جو مسلمان کی بیوی ہو، وہ یہودی عورت جو مسلمان کی بیوی ہو، وہ کنیز جو کسی آزاد شخص کی بیوی ہو، وہ آزاد عورت جو کسی غلام کی بیوی ہو۔“ عثمان بن عطاء نامی خراسانی ہیں اور یہ بہت زیادہ ضعیف ہیں، یزید بن بزیع رملی نامی راوی نے اسے عطاء کے حوالے سے نقل کیا ہے، تاہم یہ بھی ضعیف ہیں۔ یہ روایت امام اوزاعی اور ابن جریج کے حوالے سے عمرو بن شعیب کے حوالے سے ان کے والد کے حوالے سے ان کے دادا سے ان کے اپنے قول کے طور پر نقل کی گئی ہے، یہ دونوں حضرات امام ہیں اور ان دونوں نے یہ روایت مرفوع حدیث کے طور پر نقل کی ہے۔