سنن الدارقطني
كتاب الحدود والديات وغيره— حدود کا بیان
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ باب: حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
حدیث نمبر: 3334
نا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا أَبُو الْأَزْهَرِ ، نا يَعْقُوبُ ، نا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا زَنَتْ أَمَةُ أَحَدِكُمْ فَلْيَضْرِبْهَا بِكِتَابِ اللَّهِ لَا يُثَرِّبْ عَلَيْهَا ، ثُمَّ إِنْ عَادَتْ فَمِثْلَ ذَلِكَ ، ثُمَّ إِنْ عَادَتْ فَمِثْلَ ذَلِكَ ، ثُمَّ إِنْ عَادَتْ فَمِثْلَ ذَلِكَ ، ثُمَّ إِنْ عَادَتِ الرَّابِعَةَ فَلْيَضْرِبْهَا بِكِتَابِ اللَّهِ ثُمَّ لِيَبِعْهَا وَلَوْ بِحَبْلٍ مِنْ شَعَرٍ» .محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کسی شخص کی کنیز زنا کا ارتکاب کرے، تو وہ شخص اللہ کی کتاب کے حکم کے مطابق اسے (کوڑے) مارے، زبانی طور پر برا نہ کہے، اگر وہ دوبارہ ایسا کرے، تو پھر ایسا ہی کرے، اگر وہ پھر ایسا کرے، تو وہ شخص بھی ایسا ہی کرے، اگر وہ کنیز چوتھی مرتبہ ایسا کرے، تو وہ شخص اللہ کی کتاب کے حکم کے مطابق اسے کوڑے مارے اور پھر اسے فروخت کر دے، خواہ بالوں سے بنی ہوئی رسی کے عوض میں فروخت کرے۔“