حدیث نمبر: 3329
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أنا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ . ح وَنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِذَا زَنَتْ أَمَةُ أَحَدِكُمْ فَلْيَجْلِدْهَا وَلا يُعَيِّرْهَا ، فَإِنْ عَادَتْ فَلْيَجْلِدْهَا وَلا يُعَيِّرْهَا ، فَإِنْ عَادَتْ فَلْيَجْلِدْهَا وَلا يُعَيِّرْهَا ، فَإِنْ عَادَتْ فِي الرَّابِعَةِ فَلْيَبِعْهَا وَلَوْ بِحَبْلٍ مِنْ شَعَرٍ أَوْ بِضَفِيرٍ مِنْ شَعَرٍ " ، .
محمد محی الدین

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کسی شخص کی کنیز زنا کا ارتکاب کرے، تو آدمی اسے کوڑے لگائے، زبانی طور پر برا نہ کہے، اگر وہ دوبارہ اس جرم کا ارتکاب کرے، تو اسے کوڑے لگائے، زبانی طور پر برا نہ کہے، اگر وہ پھر اس جرم کا ارتکاب کرے، تو اسے کوڑے لگائے، زبانی طور پر برا نہ کہے، اگر وہ چوتھی مرتبہ ایسا کرے، تو اسے فروخت کر دے، خواہ (جانور) کے بالوں سے بنی رسی کے عوض کر دے۔“ (یہاں راوی کو شک ہے کہ رسی کے لیے کون سا لفظ استعمال ہوا ہے، حبل یا ضفیر)۔

حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب الحدود والديات وغيره / حدیث: 3329
تخریج حدیث «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2152، 2153، 2232، 2234، 2555، 6837، 6839، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1703، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 1461 ، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4444، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 7202، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4469، 4470، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1440، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2371، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2565،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3329، 3330، 3331، 3332، 3333، 3334، 3335، 3336، 3337، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7513»