سنن الدارقطني
كتاب الحدود والديات وغيره— حدود کا بیان
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ باب: حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
نَا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، نَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى ، نَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَزْهَرَ ، قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَوْمَ حُنَيْنٍ ، وَهُوَ يَتَخَلَّلُ النَّاسَ يَسْأَلُ عَنْ مَنْزِلِ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ ، فَأُتِيَ بِسَكْرَانَ ، قَالَ : فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِمَنْ عِنْدَهُ ، فَضَرَبُوهُ بِمَا فِي أَيْدِيهِمْ ، قَالَ : " وَحَثَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ التُّرَابَ " . قَالَ : ثُمَّ أُتِيَ أَبُو بَكْرٍ بِسَكْرَانَ ، قَالَ : فَتَوَخَّى الَّذِي كَانَ مَنْ ضَرَبَهُمْ يَوْمَئِذٍ فَضَرَبَ أَرْبَعِينَ .سیدنا عبدالرحمن بن ازہر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ حنین کے موقع پر میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ لوگوں کے درمیان سے گزرتے ہوئے سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کی جائے قیام کے بارے میں دریافت کر رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے نشے میں مدہوش ایک شخص کو لایا گیا، تو آپ کے حکم کے تحت آپ کے آس پاس موجود لوگوں نے اپنے ہاتھوں کے ذریعے اس شخص کی پٹائی کی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اس پر مٹی پھینکی۔ پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ (کے عہد خلافت میں ان کے سامنے) ایک مدہوش شخص کو لایا گیا، تو انہوں نے اسے سزا دیتے ہوئے چالیس کوڑے لگوائے۔