سنن الدارقطني
كتاب الحدود والديات وغيره— حدود کا بیان
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ باب: حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
حدیث نمبر: 3317
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ مُحْرِزٍ ، نَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، نَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِيسَى ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ حَرَامِ بْنِ مُحَيِّصَةَ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، أَنَّ نَاقَةً لآلِ الْبَرَاءِ أَفْسَدَتْ شَيْئًا فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ حِفْظَ الثِّمَارِ عَلَى أَهْلِهَا بِالنَّهَارِ ، وَضَمَّنَ أَهْلَ الْمَاشِيَةِ مَا أَفْسَدَتْ مَاشِيَتُهُمْ بِاللَّيْلِ " ،.محمد محی الدین
حرام بن محیصہ، سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کرتے ہیں: سیدنا براء رضی اللہ عنہ کے خاندان کی اونٹنی نے کسی چیز کو نقصان پہنچایا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فیصلہ دیا: ”پھلوں (یعنی باغات اور پیداوار) کی دن کے وقت حفاظت کرنا ان کے مالکان کے ذمے ہے اور مویشیوں کے مالکان اس چیز کا تاوان ادا کریں گے جو نقصان دہ مویشی رات کے وقت کسی چیز کو پہنچاتے ہیں۔“