سنن الدارقطني
كتاب الحدود والديات وغيره— حدود کا بیان
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ باب: حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
حدیث نمبر: 3314
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، نَا أَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ حَرَامِ بْنِ مُحَيِّصَةَ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، " أَنَّ نَاقَةً لِرَجُلٍ مِنَ الأَنْصَارِ دَخَلَتْ حَائِطًا فَأَفْسَدَتْ فِيهِ ، فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى أَهْلِ الْحَوَائِطِ حِفْظَهَا بِالنَّهَارِ ، وَعَلَى أَهْلِ الْمَوَاشِي مَا أَفْسَدَتْ مَاشِيَتُهُمْ بِاللَّيْلِ " ، قَالَ يُونُسُ : سَمِعَهُ الشَّافِعِيُّ ، مِنْ أَيُّوبَ ، لأَنَّهُ قَالَ : عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ حَرَامٍ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، .محمد محی الدین
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک انصاری کی اونٹنی ایک باغ میں داخل ہوئی اور وہاں نقصان پہنچایا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فیصلہ دیا: ”باغات کے مالکان دن کے وقت ان کی حفاظت کے ذمے دار ہیں، جب کہ مویشیوں کے مالکان اس بات کے ذمے دار ہوں گے جو ان کے جانور رات کے وقت نقصان پہنچاتے ہیں۔“ یونس بیان کرتے ہیں: شافعی نے اس روایت کو ایوب سے سنا ہے، لیکن انہوں نے اسے زہری کے حوالے سے، حرام کے حوالے سے، سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے۔