سنن الدارقطني
كتاب الحدود والديات وغيره— حدود کا بیان
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ باب: حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
حدیث نمبر: 3313
وَنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَبُو الأَزْهَرِ ، وَأَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، قَالا : نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، نَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ حَرَامِ بْنِ مُحَيِّصَةَ ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ نَاقَةً لِلْبَرَاءِ وَقَعَتْ فِي حَائِطِ قَوْمٍ فَأَفْسَدَتْ ، فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى أَهْلِ الأَمْوَالِ حِفْظَ أَمْوَالِهِمْ بِالنَّهَارِ ، وَعَلَى أَهْلِ الْمَاشِيَةِ حِفْظَهُمْ بِاللَّيْلِ " ، خَالَفَهُ وَهْبٌ ، وَأَبُو مَسْعُودٍ الزَّجَّاجُ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، فَلَمْ يَقُولا : عَنْ أَبِيهِ.محمد محی الدین
حرام بن محیصہ اپنے والد کے حوالے سے نقل کرتے ہیں: سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کی ایک اونٹنی کسی کے باغ میں داخل ہوئی اور وہاں کچھ چیزوں کو نقصان پہنچایا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بارے میں یہ فیصلہ دیا: ”اموال (یعنی زمین اور باغات) کی دن کے وقت حفاظت ان کے مالکان کے ذمے ہے اور جانوروں کی رات کے وقت حفاظت ان (جانوروں) کے مالکان کے ذمے ہے۔“ وہیب اور ابومسعود زجاج نے معمر کے حوالے سے نقل کرنے میں کچھ اختلاف کیا ہے، انہوں نے اسے ان کے والد کے حوالے سے منقول ذکر نہیں کیا۔