سنن الدارقطني
كتاب الحدود والديات وغيره— حدود کا بیان
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ باب: حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ ، حَدَّثَنِي عَمِّي . ح وَنا أَبُو بَكْرٍ ، نَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، نَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ ، وَعُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " الْعَجْمَاءُ جُرْحُهَا جُبَارٌ ، وَالْبِئْرُ جُبَارٌ ، وَالْمَعْدِنُ جُبَارٌ ، وَفِي الرِّكَازِ الْخُمُسُ " ، قَالَ ابْنُ شِهَابٍ : وَالْجُبَارُ الْهَدَرُ ، وَالْعَجْمَاءُ الْبَهِيمَةُ . قَالَ أَبُو بَكْرٍ : لا أَعْلَمُ أَحَدًا ذَكَرَ فِي إِسْنَادِهِ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ غَيْرَ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ ".سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جانور کا زخمی کرنا (یا اس کے نتیجے میں آدمی کا مرجانا) رائیگاں جائے گا، کنویں میں گر کر مرنا رائیگاں جائے گا، معدنیات کی کان میں گر کر مرنا رائیگاں جائے گا، اور رکاز میں خمس کی ادائیگی لازم ہو گی۔“ ابن شہاب بیان کرتے ہیں: اس حدیث میں استعمال ہونے والے لفظ، الجبار، کا مطلب ہے اس کا خون رائیگاں جائے گا اور لفظ العجماء کا مطلب جانور ہے۔ شیخ ابوبکر نیشاپوری فرماتے ہیں: میرے علم کے مطابق یونس بن یزید کے علاوہ اور کسی بھی راوی نے اس کی سند میں عبیداللہ بن عبداللہ سے منقول ہونے کا ذکر نہیں کیا۔