سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ حُكْمِ الْمَاءِ إِذَا لَاقَتْهُ النَّجَاسَةُ باب: : جب پانی میں نجاست مل جائے، تو اس کا حکم
حدیث نمبر: 33
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا مَعْمَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لَمَّا رُفِعْتُ إِلَى سِدْرَةِ الْمُنْتَهَى فِي السَّمَاءِ السَّابِعَةِ نَبْقُهَا مثل قِلالِ هَجَرَ ، وَوَرَقُهَا مثل آذَانِ الْفِيَلَةِ ، يَخْرُجُ مِنْ سَاقِهَا نَهْرَانِ ظَاهِرَانِ وَنَهْرَانِ بَاطِنَانِ ، قُلْتُ : يَا جِبْرِيلُ مَا هَذَا ؟ قَالَ : أَمَّا الْبَاطِنَانِ فَفِي الْجَنَّةِ ، وَأَمَّا الظَّاهِرَانِ فَالنِّيلُ وَالْفُرَاتُ " .محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب مجھے ساتویں آسمان سے سدرۃ المنتہیٰ کی طرف بلند کیا گیا، تو اس کے پھل ”ہجر“ کے مٹکوں کی طرح بڑے، بڑے تھے اور اس کے پتے ہاتھی کے کانوں کی طرح تھے، اس کی جڑ میں سے دو نہریں نکل رہی تھیں، جو ظاہری تھیں اور دو نہریں تھیں جو باطنی تھیں، میں نے دریافت کیا: اے جبرائیل! یہ کیا ہے؟ تو انہوں نے بتایا: باطنی نہریں جنت میں ہیں اور ظاہری نہریں نیل اور فرات ہیں۔“