سنن الدارقطني
كتاب الحدود والديات وغيره— حدود کا بیان
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ باب: حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
حدیث نمبر: 3290
نَا نَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، قِرَاءَةً عَلَيْهِ ، وَأَنَا أَسْمَعُ ، حَدَّثَكُمْ بُنْدَارٌ ، نَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ ، نَا شُعْبَةُ ، عَنِ الْحَكَمِ ، قَالَ : زَعَمَ سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ " جَعَلَ دِيَةَ الْيَهُودِيِّ وَالنَّصْرَانِيِّ أَرْبَعَةَ آلافٍ ، وَالْمَجُوسِيِّ ثَمَانِمِائَةٍ " ، قَالَ سَعِيدٌ : قُلْتُ لِلْحَكَمِ : سَمِعْتَهُ مِنْ سَعِيدٍ ؟ قَالَ : لا ، وَلَوْ شِئْتُ لَسَمِعْتُهُ مِنْهُ ، حَدَّثَنِي ثَابِتٌ الْحَدَّادُ ، فَلَقِيتُ ثَابِتًا الْحَدَّادَ فَحَدَّثَنِي بِهِ.محمد محی الدین
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے یہودی اور عیسائی کی دیت چار ہزار درہم مقرر کی تھی، جب کہ مجوسی کی دیت آٹھ سو درہم مقرر کی تھی۔ شعبہ کہتے ہیں: میں نے اپنے استاد حکم سے دریافت کیا: ”کیا آپ نے خود سعید کی زبانی یہ حدیث سنی ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”نہیں! ویسے اگر میں چاہتا، تو ان کی زبانی بھی اسے سن سکتا تھا، مجھے یہ حدیث ثابت حداد نے سنائی ہے۔“ شعبہ کہتے ہیں: پھر میں ثابت حداد سے ملا، تو انہوں نے مجھے یہ حدیث سنائی۔