سنن الدارقطني
كتاب الحدود والديات وغيره— حدود کا بیان
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ باب: حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
حدیث نمبر: 3289
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ رَجُلا مُسْلِمًا قَتَلَ رَجُلا مِنْ أَهْلِ الذِّمَّةِ عَمْدًا ، فَرُفِعَ إِلَى عُثْمَانَ ، " فَلَمْ يَقْتُلْهُ ، وَغَلَّظَ عَلَيْهِ الدِّيَةَ مثل دِيَةِ الْمُسْلِمِ " .محمد محی الدین
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مسلمان نے ایک ذمی کو قتل عمد کے طور پر قتل کر دیا، یہ مقدمہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے سامنے پیش کیا گیا، تو انہوں نے اس (قاتل کو قصاص کے طور پر) قتل نہیں کروایا، اور اس (مقتول کی) دیت مغلظہ مقرر کی، جو مسلمان کی دیت جتنی تھی۔