سنن الدارقطني
كتاب الحدود والديات وغيره— حدود کا بیان
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ باب: حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
حدیث نمبر: 3287
نَا عَلِيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَمَّادٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ ، نَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ ، نَا أَبُو كُرْزٍ الْقُرَشِيُّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " دِيَةُ ذِمِّيٍّ دِيَةُ مُسْلِمٍ " ، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ نَافِعٍ غَيْرُ أَبُو كُرْزٍ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ ، وَاسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الْفِهْرِيُّ.محمد محی الدین
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ذمی کی دیت مسلمان کی دیت جتنی ہو گی۔“ اس روایت کو ابوکرز کے علاوہ اور کسی نے بھی نافع کے حوالے سے نقل نہیں کیا، اور یہ شخص متروک ہے، اس کا نام عبداللہ بن عبدالملک فہری ہے۔