سنن الدارقطني
كتاب الحدود والديات وغيره— حدود کا بیان
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ باب: حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
حدیث نمبر: 3286
نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا إِسْحَاقُ ، أنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " فَرَضَ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ قَتَلَ رَجُلا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ ، أَرْبَعَةَ آلافِ دِرْهَمٍ ، وَأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَعَلَ عَقْلَ أَهْلِ الْكِتَابِ مِنَ الْيَهُودِ وَالنَّصَارَى عَلَى النِّصْفِ مِنْ عَقْلِ الْمُسْلِمِينَ " .محمد محی الدین
عمرو بن شعیب بیان کرتے ہیں: جو مسلمان کسی اہل کتاب شخص کو قتل کر دے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لیے چار ہزار درہم (بطور تاوان) ادائیگی کو لازم قرار دیا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل کتاب یہودی اور عیسائی کی دیت، مسلمان کی دیت کا نصف مقرر کی ہے۔