سنن الدارقطني
كتاب الحدود والديات وغيره— حدود کا بیان
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ باب: حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
حدیث نمبر: 3268
نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نَا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، قَالَ : " أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجُلَيْنِ أَحَدُهُمَا قَتَلَ ، وَالآخَرُ أَمْسَكَ ، فَقَتَلَ الَّذِي قَتَلَ ، وَحَبَسَ الْمُمْسِكَ " .محمد محی الدین
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں دو آدمیوں کو پیش کیا گیا، جن میں سے ایک نے قتل کیا تھا اور دوسرے نے (مقتول کو) پکڑ کے رکھا تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قتل کرنے والے کو (سزا کے طور پر) قتل کروا دیا تھا، اور (مقتول کو) پکڑ کر رکھنے والے کو قید کروا دیا۔