حدیث نمبر: 3266
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " نزلت هَذِهِ الآيَةُ فِي الْمُحَارِبِ إِنَّمَا جَزَاءُ الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ سورة المائدة آية 33 إِذَا عَدَا فَقَطَعَ الطَّرِيقَ فَقَتَلَ وَأَخَذَ الْمَالَ صُلِبَ ، فَإِنْ قَتَلَ وَلَمْ يَأْخُذْ مَالا قُتِلَ ، فَإِنْ أَخَذَ الْمَالَ وَلَمْ يَقْتُلْ ، قُطِعَ مِنْ خِلافٍ ، فَإِنْ هَرَبَ وَأَعْجَزَهُمْ ، فَذَلِكَ نَفْيُهُ " .
محمد محی الدین

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: یہ آیت محاربیں کے بارے میں نازل ہوئی: ”بیشک وہ لوگ جو اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کرتے ہیں، ان کی سزا یہ ہے۔“ جب وہ لوگ جرم کرتے ہیں، ڈاکہ ڈالتے ہیں اور لوگوں کو قتل کرتے ہیں اور مال بھی ہتھیا لیتے ہیں تو انہیں مصلوب کیا جائے گا۔ اگر وہ لوگوں کو قتل کرتے ہیں لیکن مال نہیں ہتھیا تے ہیں تو انہیں قتل کیا جائے گا۔ اگر وہ مال ہتھیا لیتے ہیں کسی کو قتل نہیں کرتے تو ان کے ہاتھ اور پاؤں مخالف سمت میں کاٹ دیے جائیں گے۔ اور اگر وہ لوگ بھاگ جاتے ہیں اور قابونہیں آتے تو یہ ان کا جلاوطن ہو گا۔

حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب الحدود والديات وغيره / حدیث: 3266
تخریج حدیث «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 17407، 17408، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3266، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 18544»