حدیث نمبر: 3265
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدِ بْنِ حَفْصٍ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ عِيسَى الْمَرْوَزِيُّ ، نَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ السَّلامِ الصَّدَفِيُّ ، نَا الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ ، عَنْ عِصْمَةَ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : " سَرَقَ مَمْلُوكٌ فِي عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَرُفِعَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَعَفَا عَنْهُ ، ثُمَّ رُفِعَ إِلَيْهِ الثَّانِيَةَ وَقَدْ سَرَقَ ، فَعَفَا عَنْهُ ، فَرُفِعَ الثَّالِثَةَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَعَفَا عَنْهُ ، ثُمَّ رُفِعَ إِلَيْهِ الرَّابِعَةَ وَقَدْ سَرَقَ ، فَعَفَا عَنْهُ ، ثُمَّ رُفِعَ إِلَيْهِ الْخَامِسَةَ وَقَدْ سَرَقَ ، فَقَطَعَ يَدَهُ ، ثُمَّ رُفِعَ إِلَيْهِ السَّادِسَةَ ، فَقَطَعَ رِجْلَهُ ، ثُمَّ رُفِعَ إِلَيْهِ السَّابِعَةَ ، فَقَطَعَ يَدَهُ ، ثُمَّ رُفِعَ إِلَيْهِ الثَّامِنَةَ ، فَقَطَعَ رِجْلَهُ ، وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَرْبَعٌ بِأَرْبَعٍ " .
محمد محی الدین

سیدنا عصمہ بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک غلام نے چوری کی، اس کا مقدمہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیا گیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے معاف کر دیا، پھر اس کا مقدمہ دوسری مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیا گیا کہ اس نے چوری کی ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر اسے معاف کر دیا، پھر اس کا مقدمہ تیسری بار پیش کیا گیا، تو آپ نے پھر اسے معاف کر دیا، پھر چوتھی مرتبہ آپ کے سامنے مقدمہ پیش کیا گیا کہ اس نے چوری کی ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر اسے معاف کر دیا، پھر جب پانچویں مرتبہ اس کے چوری کرنے کا مقدمہ پیش ہوا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا ایک ہاتھ کٹوا دیا، پھر جب چھٹی مرتبہ آپ کے سامنے پیش ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا ایک پاؤں کٹوا دیا، پھر جب ساتویں مرتبہ آپ کے سامنے مقدمہ پیش ہوا، تو آپ نے اس کا دوسرا ہاتھ کٹوا دیا، جب آٹھویں مرتبہ مقدمہ پیش ہوا، تو آپ نے اس کا دوسرا پاؤں کٹوا دیا۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ ان چار (مرتبہ معاف کرنے) کے بدلے چار (مرتبہ) سزا دی گئی۔“

حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب الحدود والديات وغيره / حدیث: 3265
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «إسناده ضعيف ، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3265، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 483»
«قال ابن حجر: وإسناده ضعيف ، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (4 / 127) اس روایت میں الفضل بن المختار جیسے ضعیف راوی کا ذکر ہے، جس کی وجہ سے سند کو ضعیف قرار دیا گیا۔»