سنن الدارقطني
كتاب الحدود والديات وغيره— حدود کا بیان
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ باب: حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
حدیث نمبر: 3264
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ جَعْفَرٍ الْعَطَّارُ إِمْلاءً ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ سُفْيَانَ ، أنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ نَاصِحٍ ، نَا الْوَاقِدِيُّ ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ خُدَيْنِقَ بِنْتِ الْحُصَيْنِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ : " قَتَلَ حِرَاشُ بْنُ أُمَيَّةَ بَعْدَمَا نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْقَتْلِ ، فَقَالَ : لَوْ كُنْتُ قَاتِلا مُؤْمِنًا بِكَافِرٍ ، لَقَتَلْتُ حِرَاشًا بِالْهُذَلِيِّ " ، يَعْنِي لَمَّا قَتَلَ حِرَاشٌ رَجُلا مِنْ هُذَيْلٍ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ.محمد محی الدین
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: خراش بن امیہ (نے ایک غیر مسلم) کو قتل کر دیا، حالانکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (پہلے ہی غیر مسلم) کو قتل کرنے سے منع کر چکے تھے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر میں نے کسی کافر کے بدلے میں کسی مسلمان کو قتل کرنا ہوتا، تو ہذیل قبیلے کے اس شخص کے بدلے میں خراش کو قتل کروا دیتا۔“ (راوی بیان کرتے ہیں:) یہ اس وقت ہوا، جب فتح مکہ کے موقع پر خراش بن امیہ نے ہذیل قبیلے کے ایک شخص کو قتل کر دیا تھا۔