سنن الدارقطني
كتاب الحدود والديات وغيره— حدود کا بیان
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ باب: حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
حدیث نمبر: 3263
نَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نَا الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ ، نَا يَحْيَى بْنُ غَيْلانَ ، نَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، نَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : " إِنَّمَا سَمَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْيُنَهُمْ لأَنَّهُمْ سَمَلُوا أَعْيُنَ الرِّعَاءِ " ، وَقَالَ ابْنُ صَاعِدٍ : يَعْنِي الْعُرَنِيِّينَ.محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان (مرتد ہونے والے لوگوں) کی آنکھوں میں سلائیاں پھیروا دی تھیں، کیونکہ ان لوگوں نے (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اونٹوں کے) چرواہے کی آنکھوں میں سلائیاں پھیر دی تھیں۔ ابن صاعد کہتے ہیں: ان (مرتد ہونے والے لوگوں) سے مراد عرینہ قبیلے کے لوگ ہیں۔