سنن الدارقطني
كتاب الحدود والديات وغيره— حدود کا بیان
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ باب: حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
حدیث نمبر: 3261
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا أَبُو بَكْرٍ ، نَا عَبْدُ الرَّحِيمِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ رَبِيعَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَيْلَمَانِيِّ ، قَالَ : " قَتَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلا مِنْ أَهْلِ الْقِبْلَةِ بِرَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الذِّمَّةِ ، وَقَالَ : أَنَا أَحَقُّ مَنْ أَوْفَى بِذِمَّتِهِ " ،.محمد محی الدین
عبدالرحمن بن بیلمانی بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل قبلہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو ایک ذمی کے بدلے میں قتل کروا دیا تھا، آپ نے ارشاد فرمایا تھا: ”میں اس بات کا سب سے زیادہ حق دار ہوں کہ اپنے ذمہ کو پورا کروں۔“