سنن الدارقطني
كتاب الحدود والديات وغيره— حدود کا بیان
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ باب: حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
حدیث نمبر: 3260
ثنا إِسْمَاعِيلُ الصَّفَّارُ ، نَا الرَّمَادِيُّ ، ح وَنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالا : نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنِ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ رَبِيعَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَيْلَمَانِيِّ ، يَرْفَعْهُ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " أَقَادَ مُسْلِمًا قَتَلَ يَهُودِيًّا " ، وَقَالَ الرَّمَادِيُّ : " أَقَادَ مُسْلِمًا بِذِمِّيٍّ " ، وَقَالَ : " أَنَا أَحَقُّ مَنْ وَفَّى بِذِمَّتِهِ ".محمد محی الدین
عبدالرحمن بن بیلمانی نے مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مسلمان کو قصاص میں قتل کروا دیا تھا، اس مسلمان نے ایک یہودی کو قتل کیا تھا۔ رمادی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ذمی کے بدلے میں مسلمان کو قتل کروا دیا تھا، آپ نے ارشاد فرمایا تھا: ”میں اس بات کا سب سے زیادہ حق دار ہوں کہ اپنی دی ہوئی پناہ کو پورا کروں۔“