سنن الدارقطني
كتاب الحدود والديات وغيره— حدود کا بیان
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ باب: حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
حدیث نمبر: 3253
نَا نَا ابْنُ الْجُنَيْدِ ، نَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، نَا الْقَاسِمُ بْنُ مَالِكٍ ، نَا لَيْثٌ ، عَنِ الْحَكَمِ ، قَالَ : قَالَ عَلِيٌّ ، وَابْنُ مَسْعُودٍ : إِذَا قَتَلَ الْحُرُّ الْعَبْدَ مُتَعَمِّدًا فَهُوَ قَوَدُهُ " ، لا تَقُومُ بِهِ حَجَّةٌ ، لأَنَّهُ مُرْسَلٌ.محمد محی الدین
سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ یہ فرماتے ہیں: ”جب کوئی آزاد شخص کسی غلام کو قتل عمد کے طور پر قتل کر دے، تو اس (صورت میں قصاص نہیں لیا جائے گا) بلکہ دیت ادا کی جائے گی۔“ (امام دارقطنی رحمہ اللہ کہتے ہیں:) اس روایت کو دلیل کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ یہ مرسل ہے۔