سنن الدارقطني
كتاب الحدود والديات وغيره— حدود کا بیان
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ باب: حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
حدیث نمبر: 3246
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ مَثْنَى ، نَا مُعَاذُ بْنُ هَانِئٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، " أَنَّ رَجُلا قَتَلَ رَجُلا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَجَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دِيَتَهُ اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا ، وَذَلِكَ قَوْلُهُ : إِلا أَنْ أَغْنَاهُمُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ مِنْ فَضْلِهِ سورة التوبة آية 74 بِأَخْذِهِمُ الدِّيَةَ " .محمد محی الدین
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک شخص نے دوسرے کو قتل کر دیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی دیت بارہ ہزار درہم مقرر کی۔ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے یہی مراد ہے: ”ماسوائے اس صورت کے کہ اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول اپنے فضل سے انہیں غنی کر دیں۔“ یعنی وہ لوگ دیت وصول کر کے (غنی ہو جائیں گے)۔