سنن الدارقطني
كتاب الحدود والديات وغيره— حدود کا بیان
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ باب: حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
حدیث نمبر: 3245
نَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَيْمُونٍ الْخَيَّاطُ الْمَكِّيُّ ، نَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " قَضَى بِاثْنَيْ عَشَرَ أَلْفًا فِي الدِّيَةِ " ، قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ مَيْمُونٍ : وَإِنَّمَا قَالَ لَنَا فِيهِ : عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ مَرَّةً وَاحِدَةً ، وَأَكْثَرُ مِنْ ذَلِكَ كَانَ يَقُولُ : عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.محمد محی الدین
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دیت میں بارہ ہزار درہم کی ادائیگی کا فیصلہ دیا تھا۔ محمد بن میمون نامی راوی بیان کرتے ہیں: ہمارے استاد نے اسے ایک مرتبہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے ہمارے سامنے بیان کیا، تاہم اکثر مرتبہ انہوں نے اس روایت کو عکرمہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے (مرسل) روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔