سنن الدارقطني
كتاب الحدود والديات وغيره— حدود کا بیان
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ باب: حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
نَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ ، نَا أَبِي ، نَا أَبُو حَمْزَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ الصَّائِغِ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ امْرَأَةً أَتَت النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَتْ : " إِنِّي زَنَيْتُ فَأَقِمْ عَلَيَّ الْحَدَّ ، فَقَالَ : انْطَلِقِي حَتَّى تَفْطِمِي وَلَدَكِ ، فَلَمَّا فَطَمَتْ وَلَدَهَا أَتَتْهُ ، فَقَالَتْ : إِنِّي زَنَيْتُ فَأَقِمْ فِيَّ الْحَدَّ ، فَقَالَ : هَاتِ مَنْ يَكْفُلُ وَلَدَكِ، فَقَامَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ ، فَقَالَ : أَنَا أَكْفُلُ وَلَدَهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ ، فَرَجَمَهَا " .سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک خاتون نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، اس نے عرض کی: ”میں نے زنا کا ارتکاب کیا ہے، آپ مجھ پر حد جاری کریں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم جاؤ اور اس وقت آنا، جب تمہارا بچہ دودھ پینا چھوڑ دے۔“ جب اس عورت کے بچے نے دودھ پینا چھوڑ دیا، تو وہ عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کی: ”میں نے زنا کا ارتکاب کیا تھا، آپ مجھ پر حد جاری کر دیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی ایسا شخص لے کر آؤ، جو تمہارے بچے کا کفیل بن سکے۔“ تو ایک شخص کھڑا ہوا، اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! میں اس کے بچے کا کفیل بنتا ہوں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کو سنگسار کروا دیا۔