حدیث نمبر: 3224
نَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، نَا أَبِي ، نَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَبِيبَةَ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ خَيْبَرَ " أُتِيَ بِشَاةٍ مَسْمُومَةٍ مَصْلِيَّةٍ أَهْدَتْهَا لَهُ امْرَأَةٌ يَهُودِيَّةٌ ، فَأَكَلَ مِنْهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هُوَ وَبِشْرُ بْنُ الْبَرَاءِ فَمَرِضَا مَرَضًا شَدِيدًا عَنْهَا ، ثُمَّ إِنَّ بَشَرًا تُوُفِّيَ ، فَلَمَّا تُوُفِّيَ بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَهُودِيَّةِ فَأُتِيَ بِهَا ، فَقَالَ : حَكِ مَاذَا أَطْعَمْتِنَا ؟ ، قَالَتْ : أَطْعَمْتُكَ السُّمَّ ، عَرَفْتُ إِنْ كُنْتَ نَبِيًّا أَنَّ ذَلِكَ لا يَضُرُّكَ ، فَإِنَّ اللَّهَ تَعَالَى سَيَبْلُغُ مِنْكَ أَمَرَهُ ، وَإِنْ كُنْتَ ذَلِكَ فَأَحْبَبْتُ أَنْ أُرِيحَ النَّاسَ مِنْكَ ، فَأَمَرَ بِهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصُلِبَتْ .
محمد محی الدین

یحییٰ بن عبدالرحمن اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: غزوہ خیبر کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بکری کا بھنا ہوا گوشت پیش کیا گیا، جس میں زہر ملا ہوا تھا، یہ گوشت ایک یہودی عورت نے تحفے کے طور پر پیش کیا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے کچھ کھایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سیدنا بشر بن براء رضی اللہ عنہ نے بھی اسے کھایا، تو یہ دونوں حضرات شدید بیمار ہو گئے، پھر سیدنا بشر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا، جب ان کا انتقال ہوا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس یہودی عورت کو بلایا، اسے لایا گیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا ستیاناس ہو، تم نے ہمیں کیا کھلایا ہے؟“ اس نے جواب دیا: ”میں نے آپ کو زہر کھلایا ہے، میں نے یہ سوچا، اگر آپ واقعی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، تو یہ آپ کو نقصان نہیں پہنچائے گا، کیونکہ اللہ آپ کے حوالے سے اپنے فیصلے کو پورا کرے گا (یعنی اسلام کے غالب ہونے تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم حیات رہیں گے)، اور اگر آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نہیں ہیں، تو میری یہ خواہش ہے کہ میں لوگوں کو آپ سے نجات دلوا دوں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت اسے مصلوب کر دیا گیا۔

حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب الحدود والديات وغيره / حدیث: 3224
تخریج حدیث «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16111، 16112، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3224»