سنن الدارقطني
كتاب الحدود والديات وغيره— حدود کا بیان
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ باب: حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
حدیث نمبر: 3211
حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِيسَى الْجَزَرِيُّ ، نَا عَفَّانُ ، نَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا تُقْتَلُ الْمَرْأَةُ إِذَا ارْتَدَّتْ " ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِيسَى كَذَّابٌ ، يَضَعُ الْحَدِيثَ عَلَى عَفَّانَ وَغَيْرِهِ ، وَهَذَا لا يَصِحُّ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَلا رَوَاهُ شُعْبَةُ.محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب عورت مرتد ہو جائے، تو اسے قتل نہ کیا جائے۔“ اس روایت کا راوی عبداللہ بن عیسیٰ کذاب ہے، اس نے عفان اور دیگر راویوں کے حوالے سے جھوٹی روایات نقل کی ہیں، اس بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی بھی درست روایت منقول نہیں ہے، شعبہ نے بھی اسے روایت نہیں کیا۔