سنن الدارقطني
كتاب الحدود والديات وغيره— حدود کا بیان
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ باب: حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
حدیث نمبر: 3205
نَا نَا الْقَاضِي الْمَحَامِلِيُّ ، نَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، نَا هُشَيْمٌ ، أنا خَالِدٌ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، عَنْ جُنْدُبٍ الْبَجَلِيّ ، " أَنَّهُ قَتَلَ سَاحِرًا كَانَ عِنْدَ الْوَلِيدِ بْنِ عُقْبَةَ ، ثُمَّ قَالَ : أَفَتَأْتُونَ السِّحْرَ وَأَنْتُمْ تُبْصِرُونَ سورة الأنبياء آية 3 " .محمد محی الدین
جندب بجلی کے بارے میں منقول ہے: انہوں نے ولید بن عقبہ کے پاس موجود ایک جادو کرنے والے شخص کو قتل کروا دیا۔ پھر انہوں نے یہ آیت پڑھی: ”کیا تم جادو کو قبول کرتے ہو حالانکہ تم دیکھ رہے ہو۔“