سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ حُكْمِ الْمَاءِ إِذَا لَاقَتْهُ النَّجَاسَةُ باب: : جب پانی میں نجاست مل جائے، تو اس کا حکم
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا أَبُو حُمَيْدٍ الْمِصِّيصِيُّ ، ثنا حَجَّاجٌ ، نا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، أَنَّ يَحْيَى بْنَ عُقَيْلٍ أَخْبَرَهُ ، أَنْ يَحْيَى بْنَ يَعْمَرَ أَخْبَرَهُ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِذَا كَانَ الْمَاءُ قُلَّتَيْنِ لَمْ يَحْمِلْ نَجِسًا وَلا بَأْسًا " . فَقُلْتُ لِيَحْيَى بْنِ عَقِيلٍ : قِلالُ هَجَرَ ؟ قَالَ : قِلالُ هَجَرَ ، فَأَظُنُّ أَنَّ كُلَّ قُلَّةٍ تَأْخُذُ فِرْقَيْنِ قَالَ قَالَ ابْنُ جُرَيْجٌ ، وَأَخْبَرَنِي لُوطٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " إِذَا كَانَ الْمَاءُ قُلَّتَيْنِ فَصَاعِدًا لَمْ يُنَجِّسْهُ شَيْءٌ " .یحییٰ بن عقیل بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”جب پانی دو قلے ہو جائے تو وہ نجس نہیں ہوتا اور (اسے استعمال کرنے میں) کوئی حرج نہیں ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے استاد یحییٰ بن عقیل سے دریافت کیا، اس سے مراد ”ہجر“ کے مٹکے ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا: اس سے مراد ہجر کے مٹکے ہیں، تو میں نے یہ اندازہ لگایا: ایک قلہ، دو ”فرق“ کے برابر ہوتا ہے۔ مجاہد، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ”جب پانی دو قلے یا اس سے زیادہ ہو، تو کوئی چیز اسے ناپاک نہیں کرتی۔“