سنن الدارقطني
كتاب الحدود والديات وغيره— حدود کا بیان
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ باب: حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
نَا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، نَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ فُلَيْحٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، " أَنَّ وَلِيدَةً فِي عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَمَلَتْ مِنَ الزِّنَا ، فَسُئِلَتْ مَنْ أَحْبَلَكِ ؟ ، قَالَتْ : أَحْبَلَنِي الْمُقْعَدُ ، فَسُئِلَ عَنْ ذَلِكَ فَاعْتَرَفَ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّهُ لَضَعِيفٌ عَنِ الْجَلْدِ ، فَأَمَرَ بِمِائَةِ عُثْكُولٍ فَضَرَبَهُ بِهَا ضَرْبَةً وَاحِدَةً " ، كَذَا قَالَ ، وَالصَّوَابُ عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک لڑکی زنا کے نتیجے میں حاملہ ہو گئی، اس سے پوچھا گیا: ”تمہیں کس نے حاملہ کیا ہے؟“ اس نے بتایا: مجھے المقعد (نامی صاحب) نے حاملہ کیا ہے۔ ان صاحب سے اس بارے میں دریافت کیا گیا، تو انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کوڑے برداشت نہیں کر سکے گا۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت 100 ٹہنیاں لے کر ان کے ذریعے اس شخص کو ایک ہی ضرب لگائی گئی۔ راوی نے اسی طرح بیان کیا ہے، لیکن درست یہ ہے کہ یہ ابوحازم کے حوالے سے، سیدنا ابوامامہ بن سہل رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے۔