سنن الدارقطني
كتاب الحدود والديات وغيره— حدود کا بیان
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ باب: حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
حدیث نمبر: 3110
نَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ يَزِيدَ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ سِنِينَ ، نَا خَالِدُ بْنُ مِرْدَاسٍ ، نَا مُعَلَّى بْنُ هِلالٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلامُ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا قَوَدَ إِلا بِحَدِيدَةٍ ، وَلا قَوَدَ فِي النَّفْسِ وَغَيْرِهَا إِلا بِحَدِيدَةٍ " ، مُعَلَّى بْنُ هِلالٍ مَتْرُوكٌ.محمد محی الدین
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”قصاص صرف لوہے (کے ہتھیار) کے ذریعے لیا جا سکتا ہے، جان یا اس کے علاوہ (کسی عضو) کا قصاص صرف لوہے (کے ہتھیار) کے ذریعے لیا جا سکتا ہے۔“