سنن الدارقطني
كتاب الحدود والديات وغيره— حدود کا بیان
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ باب: حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
حدیث نمبر: 3105
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ جَعْفَرِ بْنِ قَرِينٍ ، نَا فَهْدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، نَا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ ، نَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَيْسَ عَلَى الْعَبْدِ الآبِقِ إِذَا سَرَقَ قَطْعٌ ، وَلا عَلَى الذِّمِّيِّ " ، لَمْ يَرْفَعْهُ غَيْرُ فَهْدٍ ، وَالصَّوَابُ مَوْقُوفٌ.محمد محی الدین
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب کوئی مفرور غلام چوری کر لے، تو اس کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا، اور ذمی کا بھی ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔“ اس روایت کو مرفوع حدیث کے طور پر صرف فہد نامی راوی نے نقل کیا ہے، درست یہ ہے کہ یہ روایت موقوف ہے۔