سنن الدارقطني
كتاب الحدود والديات وغيره— حدود کا بیان
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ باب: حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
حدیث نمبر: 3095
نَا نَا أَبُو عَلِيٍّ الْمَالِكِيُّ ، نَا أَبُو مُوسَى ، نَا أَبُو عَامِرٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : " لا يَحِلُّ دَمُ امْرِئٍ مُسْلِمٍ مِنْ هَذِهِ الأُمَّةِ ، إِلا بِإِحْدَى ثَلاثٍ : رَجُلٌ قَتَلَ فَيُقْتَلُ بِهِ ، وَالثَّيِّبُ الزَّانِي ، وَالْمُفَارِقُ لِلْجَمَاعَةِ ، أَوْ قَالَ : الْخَارِجُ مِنَ الْجَمَاعَةِ " ، مَوْقُوفٌ .محمد محی الدین
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: اس امت سے تعلق رکھنے والے کسی بھی مسلمان کو تین میں سے کسی ایک وجہ سے قتل کیا جا سکتا ہے: ایک وہ شخص جو کسی کو قتل کرے، تو جواب میں اسے قتل کیا جائے گا، شادی شدہ زانی، جماعت سے الگ ہونے والا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) جماعت سے نکلنے والا، یہ حدیث موقوف ہے۔